طلوعِ پاکستان جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کی عظیم اور انسانی تاریخ کی بے مثل جدوجہد کا ثمر عافیہ مقبول جہانگیر ہمارا وطن پاکستان جسے ہمارے بزرگوں نے ان گنت، لازوال قربانیوں کے عوض حاصل کیا تھا اسی کی بدولت مسلمانانِ ہند آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوئے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ایک ایسا موضوع ہے جس پر ہر زمانے، ہر دور میں جتنا بھی لکھا جائے کم ہے اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ہر زمانہ تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کی عظیم جدوجہد کی تشریح و تفسیر ہر دور میں نئی تحقیق و جستجو کے ساتھ کرے گا۔ تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کی یہ عظیم و لازوال جدوجہد انسانی تاریخ کا ایک بے مثل ذریعہ ہے۔ جسے کروڑہا مسلمانانِ ہندنے اپنے عظیم قائد محمد علی جناحؒ کی قیادت میں اپنے خون سے رقم کیا۔ ہماری آج کی نسل بہت لاپروائی اور بے نیازی سے کہتی ہے کہ آخر الگ ہونے کی ضرورت ہی کیا تھی۔ ایسا کہتے ہوئے انہیں قطعاً اندازہ نہیں ہوتا کہ آخر ایسی کیا ضرورت اور مجبوری آن پڑی تھی کہ ہزاروں لاکھوں مسلمان اپنے خاندان، اپنی جانوں کو داؤ پر لگا کر خون کی ہولی سے نبردآزما ہو کر، اپنا سب کچھ لُٹانے پر خوشی خو...
My blog, My beautiful world